مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے نوجوان نسل سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی
معلومات میں اضافہ کرکے ہندستان کو عالمی رہنما بنانے میں اپنا تعاون دیں۔مسٹر سنگھ نے یہاں کروکشیتر یونیورسٹی کے 30 ویں تقسیم اسناد کی تقریب میں بطور
مہمان خصوصی اپنے خطاب میں یہ بات کہی۔انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل کو تعلیم مکمل کرنے تک ہی اپنی معلومات کو محدود
نہیں رکھنا ہوگا بلکہ معلومات اور تہذیب سے قوم اور سماج کی ترقی میں اپنا
تعاون دینا چاہئے تبھی تعلیم بامعنی ثابت ہوگی۔